دریائے راوی میں ڈوبنے والے 25سالہ نوجوان کی لاش تلاش کر لی گئی

دریائے راوی میں ڈوبنے والے 25سالہ نوجوان کی لاش تلاش کر لی گئی

لاہور(کرائم رپورٹر)ریسکیو اہلکاروں نے دریائے راوی میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش چار روز بعد تلاش کر لی ، نعمان کراچی کا رہائشی تھا اور اس کی 10روز قبل ہی شادی ہوئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ کراچی کا 25سالہ نعمان اپنی شادی کے بعد لاہور آیا ہوا تھا۔ چار روز قبل حادثاتی طور پر پاؤں پھسلنے کے باعث دریائے راوی میں گر کر لا پتہ ہو گیا۔ ریسکیو سمیت دیگر امدادی اداروں کی جانب سے فوری آپریشن شروع کیا گیا لیکن اس کا کوئی سراغ مل سکا۔گزشتہ روز ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن کے دوران لاش برآمد کر لی جسے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیا۔

مزید : علاقائی