گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ خاتون کا اقدام خودکشی

گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ خاتون کا اقدام خودکشی

جڑانوالہ (نامہ نگار )گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ شادی شدہ خاتون کا اقدام خودکشی ، بتایا گیا ہے کہ جڑانوالہ کے نواحی گاؤں 630گ ب کی رہائشی شادی شدہ خاتون زبیدہ نے گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر گھرمیں پڑا ہوئی کیمیکل تیزا ب پی لیا ۔حالت غیر ہونے پر طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف نے بروقت طبی امداد دے کر جان بچا لی۔

مزید : علاقائی