قصور:5نوجوان ون ویلنگ کرتے ہوئے گرفتار

قصور:5نوجوان ون ویلنگ کرتے ہوئے گرفتار

قصور(بیورورپورٹ)تھانہ گنڈاسنگھ والا پولیس نے ناکہ بندی کے دوران5نوجوانوں کو ون ویلنگ کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ،ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی اوقصور منتظر مہدی نے تمام ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کیے تھے کہ ضلع قصور میں ون ویلنگ پر مکمل پابندی ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے ون ویلنگ سے نہ صرف قیمتی جانوں کا ضیاع ہو نے کا خدشہ ہوتا ہے بلکہ کسی بڑے حادثہ کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔اس سلسلہ میں تھانہ گنڈاسنگھ والا پولیس نے فیروز پور روڈ پر ناکہ بندی کے دوران5نوجوانوں کو ون ویلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے موٹرسائیکل قبضہ پولیس میں لیکر مقدمات درج کرلیے ہیں۔

مزید : علاقائی