فلمسٹار بابرہ شریف کی دکان پر مبینہ قبضہ کے خلاف کیس کی سماعت ملتوی

فلمسٹار بابرہ شریف کی دکان پر مبینہ قبضہ کے خلاف کیس کی سماعت ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سول جج رینٹ کنٹرول حافظ محمد طفیل کی عدالت میں فلمسٹار بابرہ شریف کے دائر کردہ کیس کی سماعت ہوئی ، فلم سٹار بابرہ شریف کی مبینہ طور پر دکان پر قبضہ کرنے والے جیولر غلام علی زاہدکے وکلاء نے عدالت میں جواب داخل کرانے کے لئے وقت مانگ لیا جس پر عدالت نے کیس کی مزیدسماعت 19 جولائی تک ملتوی کر دی۔عدالت میں اداکارہ بابرہ شریف نے جیولر کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ جیولر نے ان کی جگہ پر قبضہ کر لیا اورکئی ماہ سے دکان کا کرایہ بھی نہیں دیاہے،عدالت سے استدعا ہے کہ اسے انصاف دلوایا جائے۔

مزید :

علاقائی -