سڑک بلاک کرنے کے الزام میں گرفتار 7رکشہ ڈرائیور ضمانت پر رہا

سڑک بلاک کرنے کے الزام میں گرفتار 7رکشہ ڈرائیور ضمانت پر رہا

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے مجسٹریٹ محمد وسیم افتخار نے سڑک بلاک کرنے کے الزام میں گرفتار 7رکشہ ڈرائیوروں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ،گزشتہ روز ملزموں کو پولیس نے عدالت میں پیش کرتے ہوئے فاضل جج کو بتایا کہ رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف تھانہ شاہدرہ میں سڑک پر رکشے کھڑے کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ملزموں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ٹریفک پولیس نے بلا جواز مقدمہ درج کرا یا ہے ،ان پرسڑک بلاک کرنے کا الزام بے بنیاد ہے ،رکشہ ڈرائیوروں پر ٹریفک پولیس ظلم کر رہی ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے30،30ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض رکشہ ڈرائیوروں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

مزید : علاقائی