2 کلو چرس کیس میں ملوث مجرم کوقید اور21ہزار روپے جرمانہ کی سزا

2 کلو چرس کیس میں ملوث مجرم کوقید اور21ہزار روپے جرمانہ کی سزا

لاہور(نامہ نگار)انسداد منشیات عدالت کے جج مسعود ارشد نے 2 کلو چرس کیس میں ملوث مجرم ذیشان لطیف کو ایک سال 9 ماہ قید اور21ہزار روپے جرمانے کی سزاکا حکم سنا دیا ہے ،جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزیدایک ماہ 10قید کی سزا بھگتنا ہوگی ۔مجرم کو اے این ایف حکام نے منشیات سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کیاتھا۔علا وہ ازیں سپیشل جج کسٹم خاقان بابر نے لاکھوں روپے مالیت کے 1763موبائل سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار دو ملزمان ظفر اقبال اور حمید بابر کو 14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاہے،ملزمان کو کسٹم پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

مزید : علاقائی