لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر اعظم ملک ایمبرائیڈری پر10ہزار روپے جرمانہ

لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر اعظم ملک ایمبرائیڈری پر10ہزار روپے جرمانہ

لاہور(نامہ نگار) لیبر قوانین ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر جناح روڈ ٹھوکر پر واقع اعظم ملک ایمبرائیڈری پر10ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شہباز حسن رانا کے روبرو محکمہ لیبر نے اعظم ملک ایمبرائیڈری کے خلاف چالان پیش کر رکھا تھا،پراسیکیوشن کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اعظم ملک ایمبرائیڈری نے اپنے ملازمین کا ریکارڈ جمع نہیں کیا تھا اور لیبر ایکٹ کے تحت اپنے ملازمین کو کم تنخواہیں دے رہا تھا جبکہ اعظم ملک ایمبرائیڈری پر چھوٹی عمر کے بچے بھی کام کر رہے تھے، اعظم ملک ایمبرائیڈری کے خلاف لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا جرمانے کا حکم جاری کردیاہے ۔

مزید : علاقائی