ایم ایم اے بر سراقتدار آکر ملک میں نظریاتی تحفظ اور معاشی استحکام لائیگی : فضل الرحمن

ایم ایم اے بر سراقتدار آکر ملک میں نظریاتی تحفظ اور معاشی استحکام لائیگی : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(صباح نیوز)متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے مذہبی جماعتوں کا اتحاد اقتدار میں آ کر ملک میں نظریاتی تحفظ اور معاشی استحکام لائے گا۔ملتان میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے لوگوں سے کہا وہ انتخابات میں انتخابی نشان کتاب پر مہر لگائیں۔مولانا فضل الرحمن نے کہا ہم علاقائی امن کیلئے ایران اور افغانستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنائیں گے۔انہوں نے پشاور بنوں اور مستونگ میں دہشت گردی کے حالیہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا دہشت گردی کی حالیہ لہر افسوسناک ہے اور ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے مزید چوکس ہونے کی ضرورت ہے۔

مزید :

علاقائی -