اسامہ بن لادن کا سابق ذاتی محافظ جرمنی سے تیونس ڈی پورٹ

اسامہ بن لادن کا سابق ذاتی محافظ جرمنی سے تیونس ڈی پورٹ

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کے سابق ذاتی محافظ کو جرمنی سے تیونس ڈی پورٹ کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق 42 سالہ تیونسی باشندہ سمیع اے 1997 سے اپنے خاندان کے ساتھ جرمنی میں رہ رہا تھا، جسے عدالتی حکم کے باوجود واپس تیونس بھیج دیا گیا۔جرمن حکام کے مطابق سمیع اے سے 2006 میں تفتیش کی گئی تھی، جس کے ایک سال بعد اس کی سیاسی پناہ کی درخواست بھی رد کردی گئی تھی لیکن جرمن عدالت نے اسے ملک بدر کرنے سے روک دیا تھا۔

ڈی پورٹ

مزید : علاقائی