پی ایس 87کے امیدوار شریف خانزادہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق

پی ایس 87کے امیدوار شریف خانزادہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک لبیک کے رہنما اور پی ایس 87سے امیدوار شریف احمد خانزادہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ترجمان تحریک لبیک کے مطابق ٹریفک حادثہ گزشتہ روز شام کو نیشنل ہائی وئے پر رزاق آباد کے قریب پیش آیا۔شریف خانزادہ گزشتہ روز موٹر سائیکل پررزاق آباد جارہے تھے۔ٹریفک حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔شریف احمد خانزادہ کے انتقال کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا گیا ہے اور درخواست دی گئی ہے کہ پی ایس 87پر الیکشن ملتوی کیا جائے ۔

مزید : علاقائی