بونیر ،درجنوں افراد کا جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان

بونیر ،درجنوں افراد کا جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)یو نین کونسل شلبانڈئی سنگرہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے اہم شحصیات نے گل رحیم ،محمد رحیم ،شفیع الرحمان ،احسان الرحمان ۔اجمل خان ۔مومن خان ۔سیدانورباچا ۔منیر خان۔بخت پرویز کی سربراہی میں درجنوں افراد نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔سنگرہ میں شمولیتی تقریب اور ورکرز کنونشن سے سابق صوبائی وزیر حبیب الرحمان خان ۔این اے 9 کے امیدوار کامران خان کے بھائی ڈاکٹر سلمان خان ۔پی کے 21 متحدہ مجلس عمل کے امیدوار انجنیر ناصر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ن کا اتحاد بونیر کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے ۔جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ن کی قیادت نے این اے 9 اور پی کے 21 پر نوجوان قیادت کو سامنے لائے ہیں ۔جبکہ دیگر جماعتوں کے امیدوار سب کے سامنے ہیں ۔جو ہر الیکشن میں نئے پارٹیاں بدلتے ہیں ۔عوام ان ازمائے ہوئے چہروں کو دوبارہ نہیں ازمائیں گے ۔مقررین نے کہا کہ جن امیدواروں نے دودفعہ منتحب ہوکر دس سال تک حکومت کی ۔اور ان دس سالوں کے دوران انہوں نے اسمبلی میں عوام کی حقوق کے لئے اواز تک انہیں اٹھائی ۔اور اب وہ تبدیلی کی نشان پر دوبارہ الیکشن لڑرہے ہیں ۔مقررین نے کہا کہ سابق صوبائی وزیر حبیب الرحمان خان نے پورے بونیر خصوصا حلقہ پی کے 21 میں اربوں روپے کی ترقیاتی منصوبے مکمل کرکے عوام کی محرومیوں کو کم کرنے کی بھر پور کوشیش کی ۔حلقہ پی کے 21 کے ہریونین کونسل میں کروڑوں روپے کی ترقیاتی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں ۔خصوصا بونیر یونیورسٹی کا قیام سابق وزیر کا اہم کارنامہ ہے ۔اگر عوام ترقی اور خوشحالی لانا چاہتے ہیں تو وہ بونیر ترقی مخاذ کے امیدواروں کو سپورٹ کرے ۔این اے 9 کے امیدوار کامران خان کے بھائی ڈاکٹر سلمان خان نے کہا کہ میرے والد سرزمین خان کی کارکردگی اور کردار سب کے سامنے ہے ۔انہوں نے وزیر اعلی کے مشیر اور ڈسٹرکٹ ناظم کی حیثت سے بونیر کے عوام کی ترقی کے لئے بھر پورکردار اداکیاہے ۔ان پر ایک روپیہ کی کرپشن کا الزام تک نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ کامران خان کی کامیابی کی صورت میں بونیر کا اہم مسئلہ سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنائے گی ۔اس موقع پر نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی کی ٹوپیاں پہنائی گئی ۔

مزید : علاقائی