مقبوضہ کشمیر، نوجوان کی شہادت پر تریہگام کپواڑہ میں ہڑتال

مقبوضہ کشمیر، نوجوان کی شہادت پر تریہگام کپواڑہ میں ہڑتال

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں خالد احمد ملک نامی نوجوانوں کی شہادت پر ضلع کپواڑہ کے علاقے تریہگام میں ہفتے کو مسلسل تیسرے روز بھی مکمل ہڑتال کی گئی۔ دکانین اور دیگر کاروباری ادار بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمد وفت معطل رہی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق خالد احمد بدھ کے روز فوجیوں کی تریہگام میں پر امن مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہوا تھا۔

ہڑتال

مزید : علاقائی