سکاٹ لینڈ پہنچنے پر امریکی صدر کے خلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ

سکاٹ لینڈ پہنچنے پر امریکی صدر کے خلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ

ایڈنبرا (این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملکہ برطانیہ سے ملاقات کے بعد اسکاٹ لینڈ پہنچ گئے ہیں، ٹرمپ کی آمد پر ایڈنبرا میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے 4روزہ غیر سرکاری برطانوی دورے کے دوسرے روز برطانوی ملکہ کی ٹی پارٹی میں شرکت کی۔ ملکہ الزبتھ سے ملاقات کے بعد ٹرمپ سخت سیکیورٹی میں واپس امریکی سفیر کی رہائش گاہ پہنچ کر سکاٹ لینڈ روانہ ہوگئے۔ سکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرا پہنچنے پر ہزاروں افراد نے ان کے خلاف احتجاج کیا ہے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ نسل پرست صدر وطن واپس جائیں، ان کا استقبال نہیں کیا جائیگا۔ خبر ایجنسی کے مطابق لندن سمیت برطانیہ بھر میں 100 مقامات پر ٹرمپ کے خلاف مظاہرے ہوئے۔ احتجاج میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی ہے۔

امریکی صدر؍ سکاٹ لینڈ

مزید : علاقائی