دنیا کے سمارٹ ترین شہروں میں نیویارک سہر فرست ،لندن دوسرے اور پیرس تیسرے نمبر پر ہے

دنیا کے سمارٹ ترین شہروں میں نیویارک سہر فرست ،لندن دوسرے اور پیرس تیسرے ...

(آن لائن)فوربز نے نیویارک کو دنیا کا اسمارٹ ترین شہر قرار دیدیا گیا ہے جبکہ لندن اور پیرس دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسمارٹ سٹی قرار پانے کیلئے شہر میں انسانی ترقی،شہریوں کے سماجی تعلقات،معیشت،ماحولیات،شہری منصوبہ بندی اور ٹیکنالوجی کا جائزہ لیا گیا۔فوربز نے نیویارک، لندن اور پیرس کے بعد ٹوکیو کو دنیا کا چوتھا اسمارٹ ترین شہر قرار دیا جبکہ ریکاوک پانچویں، سنگاپور چھٹے اور سیول ساتویں نمبر پر رہے۔ٹورنٹو کا نمبر آٹھواں،ہانگ کانگ کا 9واں اور ایمسٹرڈم کا 10واں رہا۔

مزید : علاقائی