مقبوضہ کشمیر کی صورتحال ابتر ، بھارت اقوام متحدہ کو گمراہ کر رہا ہے
اسلام آباد (این این آئی)نگران وفاقی وزیر انسانی حقوق امور کشمیر و گلگت بلتستان روشن خورشید بروچا نے کہا ہے پاکستان نے ہمیشہ مقبوضہ کشمیر میں بیگناہ شہریوں پر بھارتی مظالم اور بربریت کی مذمت کی ہے، انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے،افغان پناہ گزین 1970ء سے پاکستان میں موجود ہیں اب انہیں اپنے وطن واپس جانا چاہئے۔ایک انٹرویو میں انکا مزید کہنا تھا بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کے دوران کئی بیگناہ معصوم شہریوں کو شہیداور زخمی کیا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورز یو ں کا مرتکب رہا ہے اور اقوام متحدہ کی معائنہ کار ٹیم کو بھی گمراہ کر رہا ہے۔ کشمیر کے لوگ اپنا بنیادی حق حق خود ارادیت حاصل کرنے کیلئے پرا من جدوجہد کر رہے ہیں۔انہوں نے کشمیری بہن بھائیوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے وفد بھجوانے کا بھی مطالبہ کیا۔
روشن خورشیدبروچا