قومی کراٹے ٹیم کے کھلاڑی عبدالصمد نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

قومی کراٹے ٹیم کے کھلاڑی عبدالصمد نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

فاٹا(صباح نیوز)فاٹا کراٹے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری اور کیوکیشن کراٹے کے بین الاقوامی کھلاڑی عبدا لصمد آفریدی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کراٹے ٹیم کے کھلاڑی عبدالصمد آفریدی گاڑی میں جارہے تھے کہ ضلع خیبر کے علاقے" شاہ کس" کے مقام پر نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے جب کہ عبد الصمد آفریدی کو فوری طور پر پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلکس منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔عبدالصمد نے کئی بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جب کہ حال ہی میں آذربائیجان کے شہر میں باکو میں منعقد ہونے والی ورلڈ کیوکشن کراٹے چیمپئین شپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

عبدالصمد

مزید : علاقائی