یورپی ممالک کی اپیلیں مسترد ، امریکہ کا ایرا ن کو رعایتیں دینے سے انکار

یورپی ممالک کی اپیلیں مسترد ، امریکہ کا ایرا ن کو رعایتیں دینے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(اظہرزمان،بیوروچیف) ٹرمپ انتظامیہ نے ایران میں کام کرنے والی یورپی کمپنیوں کو وسیع تحفظات فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے واشنگٹن میں سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا ہے کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے امریکہ سے استدعا کی تھی کہ ان کمپنیوں کو ایرانی حکومت پر عائد اقتصادی پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دے دیا جائے لیکن امریکہ نے ان اپیلوں کو سرے سے مسترد کر دیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ چار جون کو یورپی ممالک سے امریکی حکومت کو خط موصول ہوا تھا جس میں ان کمپنیوں کو ریلیف دینے کی درخواست کی تھی۔ تاہم اب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر خارجہ سٹیون منوجن نے مشترکہ طور پر اس کا تحریری جواب دیا ہے جس میں درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی پابندیوں سے استثنیٰ صرف انسانی سطح پر آفات وغیرہ سے تحفظ اور قومی سلامتی کے مقاصد کی صورت میں دیا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ امریکی انتظامیہ نے 8مئی کو ایران کے ساتھ ایٹمی سمجھوتے سے باہر نکلنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اگست کے آئندہ مہینے میں پہلی مرتبہ سخت اقتصادی پابندیاں دوبارہ نافذ ہونے جا رہی ہیں جب کہ نومبر میں پابندیوں کا دوسرا حصہ نافذ ہو گا۔
رعایتوں سے انکار

مزید :

علاقائی -