پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت کا پہلی بار الجیریا کی بندرگاہ الجائرز کا دورہ
اسلام آباد (آئی این پی) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے الجیریا کی بندرگاہ الجائرز کا دورہ کیا۔ مشن کمانڈر نے الجیرین نیوی کے کمانڈر سینٹرل میری ٹائم ریجن اور چیف اف الجیرین نیوی سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی تعاون کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہفتہ کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے کسی بھی جہاز کا الجیریاکی بندرگاہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔الجائرزپہنچنے پر الجائرز نیول بیس کے کمانڈراور ایمبیسی آف پاکستان الجیریا کے سیکنڈ سیکرٹری نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔مشن کمانڈر نے الجیرین نیوی کے کمانڈرسینٹرل میری ٹائم ریجن اور چیف آف آپریشنز سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی تعاون کے مختلف شعبہ جات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔