گھوٹکی میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت تین افراد قتل

گھوٹکی میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت تین افراد قتل

گھوٹکی (صباح نیوز)گھوٹکی میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 3افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ پولیس کے مطابق گھوٹکی میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 3افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، تہرے قتل کی واردات کا واقعہ گھوٹکی کے علاقے وسطی جیون شاہ میں رونتی تھانے کی حدود میں پیش آیا ، قتل کے اس واقعے میں ملزم سہنو لاڑ نے دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد اپنے گھر میں سوئی ہوئی رشتے دار خاتون کو بھی فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مفرور ملزم سہنولاڑ کی تلاش شروع کردی ۔

تین قتل

مزید : علاقائی