صوبوں کی تعداد میں اضافہ اور درست مردم شماری ضروری ، ایم کیو ایم پاکستان کا منشور

صوبوں کی تعداد میں اضافہ اور درست مردم شماری ضروری ، ایم کیو ایم پاکستان کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے انتخابات 2018کیلئے اپنا منشور پیش کردیا۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے انتخابی منشور پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات سے نمٹنے کیلئے پلان تیار کرنا چاہئے۔ جہاں جاگیردارانہ نظام ہوگا وہاں جمہوریت نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہا کہ ایسی جمہوریت ہو جہاں مزدوروں کی نمائندگی مزدور کر رہا ہو، جمہوریت کے راستے پر چل کر پاکستان ترقی کر سکتا ہے۔ ایسی جمہوریت چاہتے ہیں جہاں سب کو نمائندگی کا اختیار ہو۔خالد مقبول نے کہا کہ غریب بستیوں سے ایم کیو ایم نے نوجوانوں کو ایوانوں میں بھیجا، بنیادی جمہوریت کیلئے ہمیشہ آواز بلند کرتے رہیں گے۔ جمہوریت گلی محلوں تک پہنچنی چاہئے، اختیارات نیچے تک پہنچانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں معذور بلدیاتی نظام دیا گیا۔ پاکستان کو سب سے زیادہ ضرورت گڈ گورننس کی ہے۔ صوبے انتظامی یونٹس ہوتے ہیں ان کی تعداد بھی بڑھائی جائے۔خالد مقبول نے کہا کہ آرٹیکل 140اے کے تحت وسائل ضلعی سطح پر منتقل کیے جائیں۔ پولیس کے نظام میں طویل المدتی اصلاحات لائی جائیں گی، موجودہ جمہوریت خاندانی اور آمرانہ جمہوریت ہے۔انہوں نے کہا کہ درست مردم شماری اور انصاف پر مبنی حلقہ بندیاں بے حد ضروری ہیں، کوٹہ سسٹم اہلیت اور قابلیت کا قتل تھا۔ میرٹ پر مبنی نظام رائج کیا جائے۔خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ریاست کا فرض ہے تعلیم عوام تک پہنچائے کیونکہ یہ ان کا حق ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان / منشور

مزید :

علاقائی -