تجویز ،تائید کنندہ دوسرے حلقے کا ووٹر ہونے پر نااہلی کیخلاف درخواستیں مسترد

تجویز ،تائید کنندہ دوسرے حلقے کا ووٹر ہونے پر نااہلی کیخلاف درخواستیں مسترد

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے تجویز و تائید کنندہ دوسرے حلقے کا ووٹر ہونے پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے معاملہ پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں خارج کردیں۔تائید کنندہ اور تجویز کنندہ کا تعلق کسی دوسرے حلقے سے ہونے پر نا اہلی کے خلاف امیدواروں نے عدالت سے رجوع کررکھا تھا ،درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا تھا کہ الیکشن کمیشن کو دوبارہ تجویز کنندہ اور تائید کنندہ نامزد کرنے کی مہلت دی جائے۔جسٹس مامون رشید شیخ کی سربراہی میں جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے مذکورہ درخواستوں پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھاجو گزشتہ روز سنا دیا گیا ہے ۔

درخواستیں مسترد

مزید : صفحہ آخر