متحدہ مجلس عمل آج کراچی میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریگی

متحدہ مجلس عمل آج کراچی میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریگی

کراچی (این این آئی) متحدہ مجلس عمل آج اتوار 15جولائی کو شام 6بجے باغِ جناح کراچی میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ متحدہ مجلس عمل کے جلسہ عام سے مرکزی قائدین مولانا فضل الرحمن ، سینیٹر سراج الحق ، شاہ اویس نورانی ، پروفیسر ساجد میر ، علامہ ساجد نقوی ، لیاقت بلوچ متحدہ مجلس عمل سندھ کی قیادت اورمتحدہ مجلس عمل کراچی کے صدرحافظ نعیم الرحمن سمیت دیگرعہدیداراورکراچی سے ایم ایم اے کے امیدواروں سمیت دیگر خطاب کریں گے ۔باغ جناح جلسہ عام میں شرکت کے لیے مختلف اضلاع کے رہنماؤں اور قومی و صوبائی امیدواروں کی قیادت میں ریلیاں باغ جناح پہنچیں گی۔ جلسہ کے تشہیرکے سلسلے میں کراچی شہر میں اہم پبلک مقامات اور چورنگیوں پرکیمپ لگانے کے علاوہ موبائل پبلیسٹی بھی کی گئی ہے۔

متحدہ مجلس عمل

مزید : صفحہ آخر