چیف جسٹس ثاقب نثار 23تا 27 جولائی لاہور میں عدالت لگائیں گے

چیف جسٹس ثاقب نثار 23تا 27 جولائی لاہور میں عدالت لگائیں گے

لاہور(نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار 23سے 27جولائی تک لاہور میں عدالت لگائیں گے،اس سلسلے میں سپریم کورٹ کی جانب سے نیا ترمیمی روسٹر جاری کر دیاگیاہے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ہدایت پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے ترمیمی روسٹر جاری کیاہے،نئے ترمیمی روسٹر کے مطابق سپریم کورٹ کے دو بنچزسپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں23جولائی سے 27جولائی تک مقدمات کی سماعت کریں گے،بنچ نمبر ایک چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار،مسٹر جسٹس عمر عطاء بندیال اور مسٹرجسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل ہے،دوسرے بنچ میں مسٹرجسٹس آصف سعید کھوسہ ،مسٹر جسٹس منظور احمد ملک اور مسٹرجسٹس سید منصور علی شاہ شامل ہیں،دونوں بنچز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات،اپیلوں اور مفاد عامہ سے متعلق درخواستوں کی سماعت کریں گے۔

ثاقب نثار؍لاہور میں عدالت

مزید : صفحہ آخر