مری: گلڈنہ میں جنگلی چیتے نے 2افراد پر حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا

مری: گلڈنہ میں جنگلی چیتے نے 2افراد پر حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا

راولپنڈی ( آن لائن) مری کے نواحی علاقہ گلڈنہ میں جنگلی چیتے نے 2افراد پر حملہ کر کے شدید زخمی کردیا تفصیلا ت کے مطابق بصیر اور عمرحیات روڈ سے گزر رہے تھے کہ اچانک چیتے نے ان پر حملہ کردیا جس کے باعث شدید زخمی ہوگے تھے ان کو مقامی افراد کی مدد سے THQ مری میں لایا گیاTHQ مری میں سہولیات کی کمی اور مناسب علاج نہ ہونے کی صورت میں دونوں زخمیوں کو راولپنڈی کے الائیڈ ہسپتال ہولی فیملی شفٹ کیا گیا ذرائع کے مطابق ہولی فیملی ہسپتال میں علاج ہونے کے بعد دونوں کی حالت بہتر اور خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے

جنگلی چیتے

مزید : صفحہ آخر