شہباز شریف نے بڑے بھائی کو ’’نواز تیرے جانثار ، سب فرار ‘‘ کا پیغام دیدیا : تحریک انصاف

شہباز شریف نے بڑے بھائی کو ’’نواز تیرے جانثار ، سب فرار ‘‘ کا پیغام دیدیا : ...

اسلام آباد(آ ئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان فواد چودھری نے کہاہے کہ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی ابوظہبی سے آکر اڈیالہ پہنچ گئے، شہباز شریف چیئرنگ کراس پر بھنگڑوں سے لطف اندوز ہوتے رہے،شہباز شریف نے بڑے بھائی کو "نواز تیرے جانثار، سب فرار، سب فرار" کا پیغام دیدیا،ایون فیلڈ کے بعد العزیزیہ اور فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنسز میں بھی شریفوں کا مزید گھناؤنا چہرہ سامنے آئے گا۔شہباز شریف کی پریس کانفرنس پرتحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان فواد چودھری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی پریس کانفرنس کل لاہور میں پیش آنے والی خفت مٹانے کی کوشش ہے۔قوم خصوصاً اہل لاہور نے جمعہ کو "چوروں" کی حمایت میں رچائے گئے تماشہ سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا۔تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ انتخابی نتائج کے بارے میں شہباز شریف کی گفتگو شکست کا یقین چھپانے کو کوشش ہے کیونکہ ملک میں پہلی مرتبہ شفاف انتخابات کے آثار پیدا ہوئے ہیں اور شہباز شریف نے دھاندلی کا شور مچانا شروع کر دیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ ایمپائرز ساتھ ملاکر کھیلنے والے اب میدان میں اترنے سے پہلے ہی گھبراہٹ کا شکار ہیں۔

تحریک انصاف

B

مزید : صفحہ آخر