خدانخواستہ الیکشن کا ماحول خراب ہوا تو اثرات معیشت پر پڑیں گے، خورشید شاہ

خدانخواستہ الیکشن کا ماحول خراب ہوا تو اثرات معیشت پر پڑیں گے، خورشید شاہ

سکھر(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے انتخابات آتے ہی برساتی مینڈک باہر نکال آتے ہیں اور شکست کھا کرگم ہوجاتے ہیں، ملک میں جاری عام انتخابات کا ماحول خدانخواستہ خراب ہو گیا تو اسکا اثر ہماری معیشت پر ہو گا، اس کیلئے تمام جماعتوں کو سوچنا ہوگا،مخالف کہتے ہیں ہم نے پانچ سال میں کیا کیا تو ہم بتا دیں انکو پانچ سال میں ہم نے عوام کی خد مت کی ، آج لوگوں کی جان ومال محفوظ ہے تو پی پی کی بدولت ، پی پی کی عوامی خدمت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔وہ ہفتہ کو اسٹیشن روڈ پر پاکستا ن پیپلز پارٹی یوسی 12غریب آباد کے رہنماؤں عبید اللہ منگی ،بابو اشفاق کمانگر،سردار زاہد مغل، عنایت منگی و دیگر کی جانب سے منعقدکارنر میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔ انکامزید کہنا تھا پی پی نے ہمیشہ ملک اور اسکے غریب مظلوم عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا ،شکست سے خو فزدہ مخالف جماعتیں پروپیگنڈا کر کے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتیں ،عوام پچیس جولائی کو تیر پر ٹھپہ لگا کر پی پی کے تمام امیدواروں کو کامیاب کرائیں گے، تقریب میں خورشید شاہ سمیت دیگر مہمانوں کو میزبانوں کی جانب سے سندھ کا روایتی تحفہ اجرک اور ٹوپیاں بھی پیش کی گئیں۔

خورشید شاہ

مزید : صفحہ آخر