احتساب عدالت ، احد چیمہ کی طبی معائنہ کرانے کی درخواست منظور

احتساب عدالت ، احد چیمہ کی طبی معائنہ کرانے کی درخواست منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن بخاری نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سکینڈل میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے ملزم احد خان چیمہ کی طبی معائنہ کرانے کی درخواست منظور کرلی ۔عدالت نے اپنے حکم میں لکھا ہے کہ سروس ہسپتال اور پی آئی سی پنجاب گورنمنٹ کے ماتحت ہے اور احد خان چیمہ بھی پنجاب گورنمنٹ کا سینئر آفیسر ہے جو اپنا اثررسوخ استعمال کر سکتا ہے لہذاشیخ زائد ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا جاتا ہے کہ بغیر کسی دباو کے میڈیکل چیک اپ کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے ۔احتساب عدالت میں احد چیمہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھاکہ احد خان چیمہ کمر درد، دل اور اعصابی تناؤ کے عارضے میں مبتلا ہیں ان کا طبی معائنہ کرانے کا حکم دیا جائے،عدالتی حکم پرجیل ڈاکٹر نے احد خان چیہمہ کی میڈیکل رپورٹس عدالت میں پیش کیں، نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے موقف اختیار کیا کہ ملزم احد خان چیمہ سروسز ہسپتال میں میڈکل کرواچکاہے ،دل کے امراض کے لئے پی آئی سی سے چیک کرانے میں کوئی حرج نہیں ،البتہ ملزم کو وہاں داخل کرنے کی اجازت نہ دی جائے،عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم احد خان چیمہ کا شیخ زید ہسپتال سے طبی معائنہ کرانے کا حکم دے دیا۔

مزید :

صفحہ آخر -