بلاول بھٹو کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں دورہ وسطی پنجاب کا ترمیمی شیڈول جاری
لاہور ( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عثمان ملک نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں دورہ وسطی پنجاب کا ترمیمی شیڈول جاری کردیا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اب بلاول بھٹو زرداری 18جولائی کی بجائے 19جولائی کو لاہور پہنچیں گے وہ 16 جولائی کو ضلع اٹک سے سنٹرل پنجاب کا 4روزہ دورہ شروع کریں گے،16 کی شام راولپنڈی پہنچیں گے،17 کو راولپنڈی سے جہلم اور گجرات میں مختلف ریلیز سے خطاب کر یں گے۔ 18 کی صبح منڈی بہا ؤالدین اور پھر سرگودھا جائیں گے۔شام کو فیصل آباد انور جڑانوالہ جائین گے۔ملک عثمان نے کہا کہ 19جولائی کی صبح چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے اور شام کو اختتام ضلع قصور کی انتخابی ریلی پر ہوگا۔سنٹرل پنجاب میں ان کی انتخابی مہم 19جولائی کی شب ختم ہو جائے گی جس کے بعد وہ دیگر صوبوں کا دورہ کریں گے۔
بلاول بھٹوl