تحریک انصاف نے کوئٹہ کا جلسہ ملتوی کردیا

تحریک انصاف نے کوئٹہ کا جلسہ ملتوی کردیا

کوئٹہ (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف نے 17 جولائی کو کوئٹہ میں ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا۔ ترجمان پی ٹی آئی بلوچستان کے مطابق پی آٹی آئی کے زیر اہتمام 17 جولائی کو کوئٹہ میں جلسہ منعقد کرنے کا پروگرام تھا، تاہم پارٹی نے بلوچستان کے موجودہ حالات کے پیش نظر اسے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کوئٹہ میں جلسہ سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خطاب کرنا تھا۔

تحریک انصاف

مزید : صفحہ آخر