سیکیورٹی ادارے بیرونی دشمنوں کیخلاف اپنا جہاد جاری رکھیں، سراج الحق

سیکیورٹی ادارے بیرونی دشمنوں کیخلاف اپنا جہاد جاری رکھیں، سراج الحق

لاہور (آ ئی این پی) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت تحمل ، برداشت اور بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتخابی ماحول کو پرامن رکھے،حکومت میں آنے کے بعد پہلے ہی دن ملک میں شریعت کے نفاذ کا اعلان کردیں گے،متحدہ مجلس عمل کے پاس ملک کو معاشی ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کا پروگرام موجودہے۔ہفتہ کو ملک میں جاری دہشتگردی کی نئی لہر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ سیاسی قیادت تحمل ، برداشت اور بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتخابی ماحول کو پرامن رکھے۔ ہم سب کو متحد ہو کر غربت ،مہنگائی، بدامنی اور دہشتگردی کے خلاف لڑناچاہیے۔ دہشتگردوں نے پلٹ کر حملہ کیاہے۔ سیکورٹی ادارے بیرونی دشمنوں کے خلاف اپنا جہاد جاری رکھیں ، اندرونی دشمن سے قوم خود نپٹے گی۔دہشتگرد ہمیں خوفزدہ نہیں کرسکتے۔ متحدہ مجلس عمل کے پاس ملک کو معاشی ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کا پروگرام موجودہے۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں موقع دیا تو ہم آزاد و باوقار خارجہ پالیسی اپنائیں گے۔ حکومت میں آنے کے بعد پہلے ہی دن ملک میں شریعت کے نفاذ کا اعلان کردیں گے۔

سراج الحق

مزید : صفحہ آخر