ملی مسلم لیگ نظریہ پاکستان کو بنیاد بناکر سیاست میں آئی ہے ،حافظ محمد سعید

ملی مسلم لیگ نظریہ پاکستان کو بنیاد بناکر سیاست میں آئی ہے ،حافظ محمد سعید

چنیوٹ(نمائندہ پاکستان)تحریک اللہ اکبر کے نامزد امیدوار پنجاب اسمبلی حلقہ PP94چوہدری انتظارحسین جٹ کا انتخابی جلسہ مقامی میرج ہال میں منعقد ہوا جس کی صدارت کے فرائض ضلعی صدر حافظ محمد بنیامین عابد نے سرانجام دیئے جبکہ سٹیج سیکرٹری قاری محمد عمرفاروق سٹی صدر تھے،جلسہ کی کاروائی قاری محمد عثمان کی مسحورکن تلاوت سے ہوئی،اس موقع پر کوارڈینٹرملی مسلم لیگ حاجی محمد طفیل،امیرمرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع چنیوٹ حاجی عبدالغفوررحمانی،امیدوارقومی اسمبلی حلقہ 100شیخ قیصر محمودچنیوٹی المعروف جاپان والے ،چیئرمین کسان بورڈ ضلع چنیوٹ سید نورالحسن شاہ، امیر جماعت اسلامی ضلع چنیوٹ میاں عبدالقیوم ہنجرا بھی اسٹیج پر موجود تھے جنہوں نے چوہدری انتظار حسین جٹ کی حمایت کا اعلان کیا،قاری محمد حافظ محمد بنیامین عابد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے پہلے عقیدہ ختم نبوت کے لئے قربانیاں دی تھیںآئندہ بھی عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے قربانیاں دیتے رہیں گے ہم اللہ اکبر کے نام کو لے کر چلے ہیں اللہ ہماری مدد فرمائے گاہم نہ بکنے والے نہ جھکنے والے ہیں انشاء اللہ اپنی منزل پر پہنچ کر دم لیں گے،انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان سا لمیت پاکستان کے تحفظ کی ضمانت ہے اور ہم نظریہ پاکستان کی بنیاد پر ہی میدان میں آئے ہیں ہر پاکستانی کو نظریاتی بنیادوں پر کھڑا کرنا ہمارا مشن ہے،اس موقع پر امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ PP94چوہدری انتظار حسین جٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چنیوٹ کی عوام نے چنیوٹ کے سابقہ ممبران اسمبلی پر اعتماد کیا مگر وہ چنیوٹ کے عوام سے کئے گئے وعدے پانچ سال میں پورے نہیں کر سکے اگرچنیوٹ کے عوام نے مجھ پر اعتماد کیا تو انشاء اللہ میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس،جوڈیشل کمپلیکس،سپورٹس کمپلیکس، ڈسٹرکٹ جیل، ڈسٹرکٹ پولیس لائن،ڈسٹرکٹ پریس کلب ،چنیوٹ سے فیصل آباد روڈ کو ون وے بنواؤں گا اور ڈگری کالج برائے خواتین چنیوٹ میں ایم اے کی کلاسز کا اجراء کرایا جائے گا،ڈسٹرکٹ ہسپتال کے لئے سرکار کی دوسوکنال زمین پڑی ہے جس پر ڈسٹرکٹ ہسپتال کی تعمیر ہونے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا مجھے امید ہے عوام مجھے ووٹ دے کر کامیاب بنائیں گے، اس موقع پروفیسرحافظ محمد سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور اسلام کے دشمنوں کو شکست دینے کے لئے نظریہ پاکستان منشورپر عمل کرنے کی اشدضرورت ہے ،آج 1940والی مسلم لیگ کے نظریے کوپس پشت ڈال کر اپنی اپنی سیاست ہورہی ہے جو کہ ہمارے لئے نقصان دہ ہے پاکستان کلمہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا اور کلمہ کو نظریہ پاکستان بنایا تھا مگر ہمارے حکمران آج نظریہ پاکستان کو بھول گئے نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے ملی مسلم لیگ نظریہ پاکستان کو بنیاد بناکر سیاست کے میدان میں آئی ہے اس میں ہر مسلک کے افراد شام ہوسکتے ہیں اقلیت برادری کو آزادی سے رہنا ان کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے آج کفریہ طاقتیں متحدہ ہوکر کشمیر سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں مگر عالمی دنیا خاموش ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ اللہ اکبر تحریک کے امیدواروں کا کامیاب کیا جائے تاکہ اسلامی انقلاب آسکے اس موقع پر ضلعی صدر حافظ بنیامین عابد اور امیدواربرائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 100رانا محمد نواز ، امیدواربرائے پنجاب اسمبلی حلقہ PP94چوہدری انتظار حسین جٹ ، امیدواربرائے پنجاب اسمبلی حلقہ PP95فیصل حیات گلوتر بھی موجود تھے جلسہ میں سینکٹروں مردوں اور خواتین نے شرکت کی۔

حافظ محمد سعید

مریدکے(نامہ نگار ) الیکشن 2018کے عام انتخابات میں جھوٹے سیاستدان گھر گھر جا کرووٹ خریدتے ہیں اور منتخب ہو کر اسمبلی میں بیٹھ کر اپنا ووٹ کروڑوں میں بیچتے ہیں اور امریکہ یہی ووٹ ڈالروں میں خریدتا ہے،پاکستان لاالہ اللہ کے نام پر بنا ہے جن لوگوں نے سیاست کو کاروبار بنا رکھا ہے ہمیں ان کا راستہ روکنا ہے،اندیا ،امریکہ اور اسرائیل کے ناپاک اعزام کو کامیاب نہیں ہونے دینگے اس وقت پاکستان بہت ہی نازک دور سے گذر رہا ہے بیرونی شازشوں کے ساتھ ملک کی اندرونی شازشوں کو ناکام کرنا ہے تما سیاستدانوں کو پاکستان کی بقا کے لیے ایک پیچ پر آنا ہو گا اگر ایسا نہ ہوا تو بہت نقصان ہو گا ۔شازشیں کرنے والوں کو شیخ نجیب کی تلاش ہے تاکہ ایک دفعہ پھر وہ کھیل کھیلا جائے جو 40سال پہلے کھیلا گیا تھا ۔انھوں نے کہا کہ ہماری جماعت میں کوئی شازشی نہیں ہے ہم متحد ہو کر پاکستان کے دشمنوں کو شکست دیں گے ۔کشمیر ہمارا تھا اور ہمارا ہی رہے گا جو حصہ انڈیا کے قبضہ میں ہے اسے آزاد کروا کر رہے گے اس کے لیے ہمیں جتنی بھی قربانیاں دینا پڑی دریغ نہیں کریں گے ۔جو ملک کے اندرونی دشمن ہیں جنہوں نے پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں ان کے ساتھ ہماری عدالتیں مقابلہ کر رہی ہیں اور جو ملک کے بیرونی دشمن ہیں ان کے ساتھ ہماری جماعت آہنی ہاتھوں سے نپٹے گئی ان باتوں کا اظہار ملی مسلم لیگ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے اپنے ساتھوں حافظ عثمان ربانی ابوالحاشم ،شیخ محمد عرفان ربانی ،رانا شمشاد سلفی ،خالد سیف السلام ،پروفیسر پرویز سہول ،ملک محمد عالم ،میاں نصیر احمد ،رانا محمد لقمان ،میاں عبدالرحمن ،مرزا محمد سلیم بیگ ،شیخ عباس اور شیخ کلیم اللہ کے ہمراہ مریدکے میں عوامی انتخابی جلسہ سے اپنے خطاب میں کیا ۔اس موقع پر ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ اللہ اکبر تحریک کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار حلقہ پی پی 136محمد شفیق خان نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی دونوں بری جماعتوں نے ملک میں افراتفری کا ماحول بنا رکھا ہے ہم ملک میں امن کا پیغام لے کر آئے ہیں اور عوام ہمارے اس پیغام پر 25جولائی کو ووٹ دے کر ہمیں کامیاب کرائے گئے ۔حافظ عثمان ربانی نے 100گھوڑوں کے ساتھ ملی مسلم لیگ کے سربراہ حافظ محمد سعید کا مریدکے امد پر والہانہ استقبال کیا اور اسٹیج تک لے کر آئے ۔

حافظ سعید

مزید : صفحہ آخر