جناح ہسپتال انڈر پاس میں باراتیوں سے بھری بس پھنس گئی، 5 افراد زخمی

جناح ہسپتال انڈر پاس میں باراتیوں سے بھری بس پھنس گئی، 5 افراد زخمی

لاہور(خبرنگار) جناح ہسپتال کے انڈر پاس میں باراتیوں سے بھری بس پھنس گئی، بس پر سوار5 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مغل پورہ کے علاقہ سے بارات سے بھری بس واپس ڈیرہ غازی خاں جا رہی تھی اور جونہی بس جناح ہسپتال کے انڈر پاس سے گزرنے لگی تو بس انڈر پاس میں پھنس گئی جس کے نتیجہ میں چھت پر بیٹھے5 باراتی شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال میں منتقل کر د یا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے باراتی بس مغل پورہ سے بارات لے کر واپس ڈیرہ غازی خاں جا رہی تھی۔ باراتی بس کے ڈرائیور نے مبینہ طو ر پر نشہ کر رکھا تھا۔ پولیس نے رات گئے تک گارڈن ٹاؤن، مسلم ٹاؤن، جوہر ٹاؤن حدود کے تعین پر آپس میں جھگڑتی رہی تاہم مسلم ٹاؤن پو لیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔

بس

مزید : صفحہ آخر