بعض طاقتیں نہیں چاہتیں ملک میں جمہوریت مستحکم ہو، ساجد میر
لاہور ( این این آئی) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میرنے سانحہ مستونگ پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے اور قراردیا ہے کہ بعض طاقتیں نہیں چاہتیں کہ ملک میں جمہوریت مستحکم ہو،افراتفری اور بے یقینی کی فضا پیدا کی جارہی ہے، ایم ایم اے کا اتحاد اسلامی تہذیب اور دینی اقدار کے تحفظ کے لیے ہے، اس بار انتخابات میں دینی قوتوں کا ووٹ بنک فیصلہ کن کردار اداکرے گا۔ہماری جماعت کے امیدوار کتاب کے نشان پر الیکشن لڑرہے ہیں ،تمام تر نازک حالات کے با وجود الیکشن میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں ۔ شفاف انتخابات کا انعقادالیکشن کمیشن کے لیے بڑا امتحان ہے ۔ اس امر کا اظہار انہو ں نے اپنے امیدواروں مولانا عبدالرشید حجازی پی پی 102 فیصل آبادحافظ ابتسام الہی ظہیر این اے 138 قصور حافظ بابر فاروق رحیمی۔ پی پی 145 لاہورعبدالرحیم گجر۔ پی پی 215 ملتان مولانا فض الرحمن مدنی این اے 15 ایبٹ آباد،قاری حنیف بھٹی این اے107 فیصل آباد،ملک ذوالقرنین ڈوگر آزاد امیدوار پی پی 133 ننکانہ ،اسامہ عبدالکریم آزاد امیدوار پی پی 290 ڈی جی خاں،ڈاکٹر عبدالرحمن پن پی پی 154 گوجرانوالہ ،مولانا عبدالغنی ضامرانی، پی بی 45 بلوچستان سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔پروفیسر ساجد میر نے اپنے کارکنوں سے کہا کہ وہ اپنے امیدواروں کی کامیابی کے لیے بھرپور تعاون کریں ۔