سڑکوں سے کنٹینرز اور رکاوٹیں ہٹانے کا کام مکمل

سڑکوں سے کنٹینرز اور رکاوٹیں ہٹانے کا کام مکمل

لاہور( کرائم رپورٹر)شہر کی سڑکوں سے کنٹینرز اور رکاوٹیں ہٹانے کا کام مکمل، پنجاب اسمبلی، کینال روڈ، دھرم پورہ سے کنٹینرز ہٹا دیئے گئے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے استقبال کیلئے نکالی جانے والے ریلی کے بعد سڑکوں پر سے کنٹینرز ہٹا کر انہیں ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔جمعہ کو مسلم لیگ ن کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی کے پیش نظر ائیرپورٹ جانے والے تمام راستوں سمیت لاہور میں داخل ہونے والی تمام سڑکوں بشمول موٹر وے اور نیشنل ہائیویز پر کنٹینرز لگا کر ٹریفک روک دی گئی تھی۔ مسلم لیگ ن کی رات گئے ختم ہونے والی پر ریلی کے بعد موٹروے سمیت تمام شاہرا?ں پر سے کنٹینرز ہٹا کر انہیں سڑک کی ایک جانب کھڑا کرکے ٹریفک بحال کر دی گئی ہے، جبکہ سڑکوں پر صفائی ستھرائی کا کام بھی جاری ہے۔دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے میٹرو بس اور سپیڈو بس سروس کا بھی دوبارہ آغاز کر دیا گیا جبکہ ایل ٹی سی کی بسیں بھی دوبارہ اپنے اپنے روٹس پر روان دواں رہیں۔

کام مکمل

مزید : صفحہ آخر