چٹھہ گروپ نے نئے عمرہ سیزن کیلئے حرم کے قریب ہوٹل حاصل کر لیے

چٹھہ گروپ نے نئے عمرہ سیزن کیلئے حرم کے قریب ہوٹل حاصل کر لیے

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)چٹھہ گروپ نے نئے عمرہ سیزن 2019ء کے لیے حرم کے قریب ہوٹلز حاصل کر لیے ،چےئرمین چٹھہ گروپ الحاج مشتاق چٹھہ نے روزنامہ پاکستان کو بتایا کہ ہم نے نئے عمرہ سیزن میں عمرہ زائرین کی سہولت اور ڈیمانڈ کے مطابق ہوٹلز کی فراہمی کے انتظامات کیے ہیں ،پاکستان سے پاکستان تک عمرہ ویزہ ،رہائش ،ٹرانسپورٹ تک فراہم کریں گے ،مکہ مکرمہ میں ریحانہ مودہ ،انوار مودہ،نما مودہ،منازل الحمد،دیار المدافق 2،العلیان مودہ،جودالتاج،ابراج قصوہ جبکہ مدینہ منورہ میں مرکز الیاس،کرم سلور،وردہ الیاس،درہ الیاس،فندق السید،برج مودہ کے 162کمرے حاصل کر لیے ہیں،مشتاق چٹھہ نے 1439ہجری میں چٹھہ گروپ کا نیا ریکارڈ بنانے پر پاکستان کے تمام شہروں اور جدہ،مکہ ،مدینہ کی ٹیم کو مبارک باد دی ہے اور اظہار تشکر کرتے ہوئے اللہ کے مہمانوں کی خدمت کو مزید بہتر کرنے کے لیے توفیق خاص مانگی ہے۔

الحاج مشتاق چٹھہ

مزید : صفحہ آخر