مانیٹری پالیسی ، شرح سود میں ایک فیصد اجافہ ، 7.5ہو گئی ، روپے کی قدر میں کمی سے مہنگائی بڑھے گی : سٹیٹ بینک

مانیٹری پالیسی ، شرح سود میں ایک فیصد اجافہ ، 7.5ہو گئی ، روپے کی قدر میں کمی سے ...

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کیلئے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کرتے ہوئے اسے 6.5 فیصد سے بڑھا کر ساڑھے 7 فیصد کر دیا ہے۔مرکزی بینک ایک سال میں چھ بار مانیٹری پالیسی وضع کرتا ہے اور ہر پالیسی دو مہینوں کیلئے نافذ کی جاتی ہے۔عموماً پالیسی کا اعلان مہینے کے آخری دنوں میں ہوتا ہے لیکن الیکشن کی وجہ سے نئی پالیسی کا اعلان تقریباً دس روز پہلے کیا گیا ہے۔گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی شرح بڑھ رہی ہے اور زرمبادلہ ذخائر پر درآمدات کی وجہ سے دباؤ ہے۔گورنر سٹیٹ بینک کے مطابق ہماری نمو ہمارے بجٹ اور بیرونی خسارے کو بڑھا رہی ہے اور درآمدات کی ادائیگی کیلئے ملکی خزانے میں ڈالر کم ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب تک ادھار لے کر معاملات چلاتے آرہے ہیں لیکن اسے جاری رکھنا مشکل ہے اس لئے شرح سود بڑھا کر طلب کے دباؤ کو کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔طارق باجوہ کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی سے مہنگائی بڑھے گی جبکہ بجٹ خسارہ 6.8 فیصد رہنے کااندازہ ہے۔

مانیٹری پالیسی

مزید : صفحہ اول