زرداری ، نواز شریف ، فضل الرحمان خود کرپٹ ، کرپشن کیسے ختم کرینگے : عمران خان

زرداری ، نواز شریف ، فضل الرحمان خود کرپٹ ، کرپشن کیسے ختم کرینگے : عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی، مردان ،اسلام آباد، واہ کینٹ (بیورورپورٹ،سٹاف رپورٹر،نیوز ایجنسیاں)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے ملک میں دہشتگردی پھیل رہی ہے ، کچھ لو گ چاہتے ہیں پاکستان میں فساد ہو اور الیکشن میں لوگ نہ نکلیں جبکہ پاکستان میں بیٹھی ہوئی کچھ قوتیں بھی بیرونی قوتوں کا ساتھ د ے رہی ہیں۔ دھماکے کرانے والے پاکستان میں انتخابات ملتوی کرانا چاہتے ہیں ، مجھے کہا گیا کہ میری جان کوسب سے زیادہ خطرہ ہے، صو ابی، مر د ا ن اور ٹیکسلا کا جلسہ منسوخ کردو، اگر خطرہ ہے توکیا بنی گالہ سے باہرنہ نکلوں؟ہم دھماکوں کے باوجود کوئی جلسہ منسوخ نہیں کرینگے ، بتا ئیں جلسے منسوخ کرنے کا فائدہ کس کوہوگا؟بم دھماکے اغیارکی سازش ہے۔گزشتہ روزعمران خان کا صوابی میں گوہاٹی سٹیڈیم ، این اے 53 بھارہ کہواسلام آباد، مردان اورواہ کینٹ سی بی گراؤنڈ میں حلقہ این اے 63 میں انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسو ں سے خطا ب کرتے ہوئے کہنا تھا مستونگ میں دہشت گردی پر دل بہت افسردہ ہے ،نواب سراج رئیسانی محب وطن پاکستا نی تھے،بم دھماکوں کی ساز ش ملک سے باہرہوتی ہے،ملک کے اندروالے ساتھ د یتے ہیں،عوام ایسے لوگوں کولیڈرنہ مانیں جن کے اثاثے بیرون ملک پڑے ہیں ، کچھ لوگ چاہتے ہیں پاکستان میں فساد ہوالیکشن میں لوگ نہ نکلیں۔نوازشریف خاندان کابزنس کرپشن تھا ، نواز ، زرد ا ری حکومت میں نااہل لوگوں کواداروں کے اہم عہدوں پرلگایا گیا،زرداری 35 ارب کے منی لانڈرنگ سکینڈل میں ملوث ہیں ، ز رداری بتا ئیں ان کے پاس پیسے کہاں سے آئے؟جبکہ میرا ایک روپیہ پاکستان سے باہر نہیں ، کس نے میاں صاحب کوکہا واپس آجا ؤ ؟ شہبازشریف نے نوازشریف کوکہا و اپس آئیں لاکھوں لوگ استقبال کیلئے نکلیں گے ، نواز شر یف شہبازشریف کے کہنے پرواپس آئے ،نو ا ز شریف کے جیل جانے پر شہباز شر یف بہت خوش ہیں لیکن شہبازشریف آپ کیلئے اچھی خبر نہیں کیونکہ 25جولائی کے بعد آپ کوبھی نواز شر یف کیساتھ اڈیالہ جانا ہے۔ الیکشن کے بعد ملک میں ایسی تبدیلی آئیگی کہ ملک میں امیر اور غریب کا فرق ختم ہو جائیگا ،غریبوں کے بچے بھی انہی سکولوں میں پڑھ سکیں گے جہاں امیروں کے بچے پڑھتے ہیں، بھارہ کہو میرا حلقہ ہے ، مجھے یہاں کے مسائل کا ادارک ہے ،الیکشن جیت کر عوام کے مسائل حل کریں گے۔ کہا تھا نواز شریف کو اڈیالہ جیل پہنچاؤں گا تو پہنچا دیا،پی ٹی آئی واحد پارٹی ہے جس میں خواتین کی بہت بڑی تعداد شامل ہے ہم اقتدار میں آکر خواتین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ کرپشن کا بادشاہ زرداری ، سزایافتہ نوازشریف ، ڈیزل کے پرمٹ بیچنے والا فضل الرحمان ملک سے کرپشن ختم نہیں کرسکتے ۔ کر پشن وہی ختم کرسکتا ہے جسے سپریم کورٹ نے صادق اور امین قرار دیا ۔ کبھی اپنے مخالف کو کمزور نہ سمجھو آنیوالی نسلوں کیلئے پاکستان کا میچ جیتنا ہے۔ مردان سیاسی شعور رکھنے والا شہر ہے مردان میں تحریک انصاف کا اے این پی سے مقابلہ ہے 21سال گراؤنڈ میں مقابلہ کرنا سیکھا ہے ۔ آخری گیند تک میچ ختم نہیں ہوتا اور ہم نے میچ جیتنا ہے ۔ملک امن آنے سے ٹھیک ہوگا ۔ جب ہم آئے تو خیبر پختونخوا میں 1200اہلکار شہید ہوئے تھے ۔ آج ہماری پولیس ملک کی سب سے بہترین پولیس ہے اور دوسرے صوبے کہہ رہے ہیں ہمیں بھی خیبر پختونخوا جیسی پولیس چاہیے۔ 25جولائی کو خدا نے موقع دیا تو پنجاب ، سندھ سمیت ملک بھر کی پولیس کو خیبر پختونخوا جیسا بنائیں گے۔ ابھی گیم ختم نہیں ہوئی،ابھی ہم نے چوری کا پیسہ بھی واپس لانا ہے۔گزشتہ دس سالوں میں ملک کے تمام اداروں کو تباہ کر دیا گیاہے۔

مزید :

صفحہ اول -