دہشت گردوں کا مل کر مقابلہ کیا جائے

دہشت گردوں کا مل کر مقابلہ کیا جائے

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملک میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ دہشت گرد ی کا مل کر مقا بلہ کیا جائے ۔ اوران لوگوں کو مل جل کر بے نقاب کیا جائے جو پاکستان کے امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں،وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئررہنماء سراج رئیسانی اور ان کے کارکنوں کی دہشتگردی کے افسوسناک واقعہ میں ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتی ہے اور دعا کرتی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوارِرحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔ آمین۔

شاہ محمود قریشی

مزید : صفحہ اول