نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدر آمد ضروری

نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدر آمد ضروری

عسکری امور کے ممتاز ماہر جنرل (ر )ضیاء الدین بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی موجودہ لہر کے پیچھے بھارتی اداروں کا ہاتھ ہے ۔وہ پاکستان میں امن عمل کو سبوتاز کرنا چاہتے ہیں اور پاکستان میں آنے والے انتخابات کی فضا کو خراب کرنا چاہتے ہیں ۔پاکستان کو اس سے نبٹنے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل طور پر عمل درآمد کرنا ہو گا ،وہ ایشو آف دی ڈے میں بات کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس شئیرنگ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے اور جب پاکستان کے پاس انڈیا کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں تو پھر پاکستان کو چاہئے کہ اس معاملے کو بین الاقوامی فورم پر اٹھائے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دشمن قوتوں کو ہماری ترقی اور امن ایک آنکھ نہیں بھاتا وہ اس تاک میں رہتے ہیں کہ ہمارے امن کو تہہ و بالا کریں ۔

جنرل (ر )ضیاء الدین بٹ

مزید : صفحہ اول