بنوں او ر مستونگ دھماکوں کی ٹائمنگ کا جائزہ لیا جائے
پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و بے نظیر شہید کے ترجمان چودھری منور انجم نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئررہنما سراج رئیسانی ہر وقت پاکستان کے دشمن بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتے تھے اور وہ ایک سچے اور محب وطن پاکستانی تھے ایسے شخص کو نشانہ بنانے والے پاکستان کی سالمیت کے مخالف لوگ ہیں ان کو بے نقاب کرکے قوم کے سامنے لایا جائے ۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بنوں پر حملے اور مستونگ حملے اور ادھر نواز شریف کی واپسی ان سب چیزوں کا جائزہ لینا چاہئے اور ان کی ٹائمننگ دیکھنی چاہئے یہ وہی لوگ ہو سکتے ہیں جو نہیں چاہتے کہ پاکستان میں امن ہو اور ایک پر امن طریقے سے پاکستان میں الیکشن کے زریعے سے جمہوری عمل آگے بڑھے۔
چودھری منور انجم