فوج آپریشن ضرب عضب میں تیزی لائے

فوج آپریشن ضرب عضب میں تیزی لائے

پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشنز فرنٹ(پیاف)کے چیئر مین عرفان اقبال شیخ نے مستونگ ، بنوں اور پشاور میں خود کش بم دھماکوں پر افسوس اور متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کی فضاء کو خراب کر نے میں بھارت اور بیرونی طاقتوں کا ہاتھ ہے جو پاکستان میں غیر یقینی صورتحال پیدا کر کے معیشت کو نقصان اور عوام پر خوف کے بادل منڈلانا چاہتے ہیں ۔پاک فو ج دہشت گردوں کے مذموم ارادوں کو پاش پاش کرنے کے لیے آپریشن ضرب عضب میں تیزی لائے ۔کاروباری برادری اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف پاک فو ج کے ساتھ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ایشو آف دی ڈے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں عام انتخابات کا وقت ہے دہشت گر د ملک کا امن تباہ کر نے کے لیے دہشت گر دی کی کارروائیاں کر سکتے ہیں جس کے لیے سیکیورٹی اداروں اور پاک فو ج کو سخت اقدامات اٹھانے چائیے کیو نکہ دہشت گردوں نے ایک بار پھر خوف پھیلانے کے لیے خود کش بم دھماکوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس میں یقینی طور پر را ملوث ہے ۔ کسی بھی ملک میں امن و امان کی غیر یقینی صورتحال پیدا ہونے سے اس کے اثرات معیشت پر پڑتے ہیں جبکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ملکی معیشت کا گراف نیچے اور کاروباری سر گرمیاں ماند پڑ جاتی ہیں ۔ ا کاروباری برادری پاک فو ج کے شانہ بشانہ ہے جس کے لیے ہر قسم کا تعاون کر نے کی یقین دہانی کرواتے ہیں ۔

مزید : صفحہ اول