دشمن قوتیں پاکستان کے امن کے دوپے ہیں

دشمن قوتیں پاکستان کے امن کے دوپے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بلوچستان حکومت کے سابق ترجمان اور سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کو بخوبی علم ہے کہ بلوچستان کے حالات کون خراب کر رہا ہے اور کس کس کا یہاں مفاد پوشیدہ ہے ۔پاکستان دشمن قوتیں ہمارے امن کے درپے ہیں اور بھارت ہمارا امن و امان تباہ کر کے بغلیں بجاتا ہے،وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سی پیک سمیت دیگر ترقیاتی منصوبے دشمن قوتوں کے دل میں کھٹک رہے ہیں وہ ہر لمحے اس کوشش میں ہیں کہ ہمارا سکون تباہ کردیں ۔اہل بلوچستان نے پہلے بھی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک کو استحکام بخشا ہے ،قربانیوں کی یہ تاریخ نئی نہیں ہم ملک و قوم کی خاطر کفن باندھ کر نکلے ہیں ۔
انوارالحق کاکڑ

مزید :

صفحہ اول -