چاند نظر آگیا،آج یکم ذیقعد

چاند نظر آگیا،آج یکم ذیقعد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ ذیقعد1439ھ کا چاند نظرآگیاہے ، یکم ذیقعد 1439ھ آج اتوار15جولائی کوہوگی۔تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس گزشتہ روز مفتی منیب الرحمن کے زیرصدارت دفتر محکمہ موسمیات کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلا س میں زونل رویت ہلال کمیٹی سے مولانا حافظ محمد سلفی، قاری نذیر احمد نعیمی ، مولانا صابر نورانی ، علامہ علی کرار نقوی اورقاری محمد اقبال نے شرکت کی ۔ فنی معاونت کیلئے محکمہ موسمیات کراچی کے چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید ا ور سپارکو سے غلام مرتضیٰ نے شرکت کی ۔ پاکستان بھر میں صوبائی وضلعی اور زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈکواٹرز پر منعقد ہوئے۔اکثر مقامات پر مطلع ابر آلود تھا ۔بہاولپورکی زونل کمیٹی نے خود چاند دیکھا ،اسلام آباد ،لاہور ،بدین ،چھور ، ٹنڈو غلام علی اور دیگر متعدد مقامات سے واضح طورپر چاند نظر آنے کی کثیر تعداد میں شہادتیں موصول ہوئیں لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم ذیقعد1439 ؁ھ آج بروزاتوار15جولائی کو ہوگی ۔
چاند نظر آگیا

مزید :

صفحہ اول -