دیر ، جماعت اسلامی یوتھ ریلی پر فائرنگ ، پتھراؤ5کارکن زخمی ، سراج الحق محفوظ رہے

دیر ، جماعت اسلامی یوتھ ریلی پر فائرنگ ، پتھراؤ5کارکن زخمی ، سراج الحق محفوظ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لوئردیر (آئی این پی ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی ریلی پر فائرنگ اور پتھرا ؤسے پانچ کارکن زخمی ہوگئے، ریلی پر اے این پی کے صوبائی امیدوار بہادر خان کی حویلی سے فائرنگ اور پتھرا ؤ کیا گیا۔سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف نے دیر لوئر میں سینیٹر سراج الحق کی ریلی پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ جے آئی یوتھ کی ریلی منڈا دیر سے تیمرگرہ کی طرف نکالی جارہی تھی انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی کے صوبائی امیدوار بہادر خان کی حویلی سے فائرنگ اور پتھرا ؤ کیا گیا۔فائرنگ سے سینیٹر سراج الحق اور کارکنان محفوظ رہے، تاہم پتھرا ؤ سے سراج الحق کی گاڑی کو نقصان پہنچا اور جماعت اسلامی کے پانچ کارکنان زخمی ہوگئے۔ پولیس نے دونوں جماعتوں کے پانچ افراد کے خلاف تھانہ منڈا میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پتھراؤ

مزید :

صفحہ اول -