ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انتخابی عملے سے حلف لینے کا فیصلہ ، الیکش کمیشن کی ہدایات جاری

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انتخابی عملے سے حلف لینے کا فیصلہ ، الیکش کمیشن کی ...

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ملکی تاریخ میں پہلی مربتہ انتخابی عملے سے حلف لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے پولنگ عملے کیلئے ہدایات جاری کردیں جس کے مطابق پولنگ شروع ہونے سے قبل پر یزائیڈنگ افسران ہرضلع کے آراوسے عہدے کاحلف لیں گے جبکہ انتخابی عملے کوپولنگ وقت سے کم ازکم2گھنٹے پہلے پولنگ سٹیشن پرپہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیاہے کہ پولنگ عملے کو صبح 6 بجے پہنچنے کا حکم جاری کیا گیاہے جبکہ پولنگ عملے پر فرائض کی ادائیگی کے دوران سیاسی رائے کے اظہار پربھی پابندی ہو گی ۔پولنگ عملے کوامیدوارکی جانب سے مالی معاونت یاتحفے کو رشوت تصورکیاجائیگا، پریزائیڈنگ آفیسر پولنگ کے باقی عملے سے حلف لیں گے ، پولنگ عملہ ایسا لباس یاعلامت اختیارنہ کرے جس سے کسی جماعت سے وابستگی ظاہرہو، فرائض میں کوتاہی کے مر تکب عملے کیخلاف الیکشن کمیشن براہ راست کارروائی کرسکے گا، خلاف ورزی کامرتکب عملہ30روزمیں سروس ٹربیونل یاعدالت میں اپیل دائر کر سکے گا۔

حلف لینے کا فیصلہ

مزید : صفحہ اول