بلوچستان کی جیلوں کے 154قیدی ووٹ دینے کے خواہشمند
کوئٹہ (صباح نیوز)بلوچستان کے قید یوں نے پوسٹل بیلٹ پیپرز کیلئے درخواستیں ریٹرننگ افسران کو بھجوادیں ۔ تفصیلات کے مطابق بلو چستا ن کی 11 جیلوں میں قیدکل 1905قیدیوں میں 154قیدی آئندہ عام انتخابات میں اپنے من پسند امیدواروں کو ووٹ دینے کے خوا ہشمند نکلے ،جنہوں نے25جولائی کو ہونیوالے عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلئے پوسٹل بیلٹ کے حصول کیلئے جیل حکام کے ذریعے ر یٹر ننگ افیسران کو درخواستیں دیں، سب سے زیادہ درخواستیں سنٹرل جیل مچھ سے دی گئیں جہاں 60قیدی ووٹ دینے کے خواہشمند ہیں، کو ئٹہ جیل سے 43،ژوب جیل سے 21،خضدار جیل سے 13 نوشکی جیل سے 7،لورالائی جیل سے 6،،مستونگ اور تربت جیلوں سے دو دو قیدیوں نے پوسٹل بیلٹ کیلئے درخواستیں دیں ۔دوسری جانب سبی ،ڈیرہ مراد جمالی اور گڈانی جیلوں میں کوئی بھی قیدی کسی بھی امیدوار کو وو ٹ دینے کا خواہشمند نہیں نکلا ،ان جیلوں سے کسی بھی قیدی نے پوسٹل بیلٹ کیلئے درخواست نہیں دی ۔
بلوچستان قیدی