انتخابی مہم چلانا ہر جماعت کا حق ،الیکشن کمیشن

انتخابی مہم چلانا ہر جماعت کا حق ،الیکشن کمیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز)الیکشن کمیشن نے تمام متعلقہ اداروں کو عام انتخابات خوش اسلوبی سے اور پرامن انداز میں کرانے کیلئے قریبی تعاون کے تحت کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔یہ ہدایات ہفتہ کو اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد کی زیر صدارت ایک اجلاس میں جاری کی گئیں جس میں سیکورٹی سے متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومتوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ متعلقہ اداروں کے تعاون سے موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد سیکورٹی سے متعلق حکمت عملی وضع کریں۔اجلاس میں کہا گیا کہ سیاسی جماعتوں اور عوام کو بھی عام انتخابات کے پرامن انعقاد کے لئے تعاون فراہم کرنا چاہیے۔الیکشن کمیشن نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انتخابی عمل ہر قیمت پر آگے بڑھایا جائے گا۔
الیکشن کمیشن

مزید :

صفحہ اول -