25 اور 26 جولائی کو لوڈشیڈنگ نہ کی جائے،الیکشن کمیشن کا سیکرٹری پانی و بجلی کو مراسلہ

25 اور 26 جولائی کو لوڈشیڈنگ نہ کی جائے،الیکشن کمیشن کا سیکرٹری پانی و بجلی کو ...

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیکرٹری پانی و بجلی کو مراسلہ بھیجا ہے کہ ملک بھر میں 25 اور 26 جولائی کو لوڈشیڈنگ نہ کی جائے اور پولنگ کے روز ملک بھر میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سیکرٹری پانی و بجلی کو ایک مراسلہ لکھا ہے جس میں 2018 کے عام انتخابات کی پولنگ کے روز ملک بھر میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں 25 اور 26 جولائی کو لوڈشیڈنگ نہ کی جائے تاکہ انتخابات کی شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے نتائج کی ہر وقت ترسیل یقینی بنائی جا سکے اور کسی بھی شخص کو لوڈشیڈنگ کا جواز بنا کر انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے سے باز رکھا جائے ۔

مراسلہ

ب

مزید : صفحہ اول