مسلم لیگ (ن) لاہور کے متعدد رہنما تحریک انصاف میں شامل

مسلم لیگ (ن) لاہور کے متعدد رہنما تحریک انصاف میں شامل

لاہور (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے امیدوار پی پی 168فیاض بھٹی سے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں ملک وزیر اعوا ن ،ملک نذ یر اعوان ، ملک محمد حیات اعوان،ملک ناظم اعوان کی ملاقات اپنے ساتھوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اور فیاض بھٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔اس موقع پر فیاض بھٹی نے کہاکہ ہم تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں ، پور ے ملک میں تبد یلی کی ہو اچل پڑ ی ہے ، کرپٹ مافیا اپنے انجا م کو پہنچ چکا ہے، تحریک انصاف سو دنوں میں ملک کا نقشہ بدل دے گی،بیرونی قوضوں کی بجائے اپنے وسائل کو استعمال میں لائیں گے،کشکول توڑنے کے دعوے کرنے والوں نے ملک کو قرضوں کے بوج تلے دبا دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا ہر شہری ایک سوا لاکھ کا مقروض ہو چکا ہے۔پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ نقصان ملک کو نواز شریف حکومت نے پہنچایا۔مسلم لیگ(ن) کو بدقسمتی سے جب بھی اقتدار ملا اس نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔قوم 25جولائی کو ان کا عبرت ناک احتساب کرینگے۔انہوں نے کہا نواز شریف فیملی کے بعد شہباز شریف فیملی کا نمبر آنے والا ہے۔56کمپنیوں کے علاوہ بھی شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے کارنامے ہیں جن کے رازوں سے آہستہ آہستہ پردے اٹھ رہے ہیں۔شہباز شریف نواز شریف سے بڑا چور اور ڈاکو ہے نے خاموشی سے اپنے بیٹے کے ذریعے اربوں روپے کی کرپشن کی ہے۔تحریک انصاف پاکستانیوں کے ٹیکس کا پیسہ ان کے پیٹ سے جلد نکالے گی اور ان کو جیل میں ڈالے گی۔

پی ٹی آئی شامل

مزید : صفحہ اول