ہنگامہ آرائی مقدمہ ،سیف الملوک سمیت 6 ملزموں کی عبوری ضمانتیں منظور

ہنگامہ آرائی مقدمہ ،سیف الملوک سمیت 6 ملزموں کی عبوری ضمانتیں منظور

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نوازشریف،مریم نواز کی لاہور آمد کے موقع پر توڑ پھوڑ ،ہنگامہ آرائی اور کار سرکار میں مداخلت کرنے پر سیف الملوک کھوکھر سمیت 6 ملزمان کی عبوری ضمانتیں منظور کر لیں۔13جولائی 2018ء کو نوازشریف اور مریم نواز کی لندن سے لاہور آمد کے موقع پر پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کیخلاف تھانہ نواب ٹاؤ ن میں ہنگامہ آرائی ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور اقدام قتل کے الزامات کے علاوہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا،ملزمان سیف الملوک کھوکھروغیرہ کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ مسلم لیگ (ن)کے کارکنان نے پرامن ریلی نکالی مگر پولیس نے ان کیخلاف دہشت گردی دفعات کا جھوٹا مقدمہ درج کرا دیا،استدعا ہے عدالت ملزمان کو عبوری ضمانت پر رہا کرے جس پر عدالت نے سیف الملوک کھوکھر،افضل کھوکھر،شفیع کھوکھر،فیصل سیف سمیت 6 ملزمان کی عبوری ضمانتیں منظور کر تے ہوئے انہیں 27جولائی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

عبوری ضمانتیں

مزید : صفحہ اول